ملک بھر سے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے،

 ملک بھر سے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے، 

راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم ترین اجلاس۔

اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب،چیف آف سٹاف چئیرمین تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز،صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان شریک، اس کے علاوہ اجلاس میں سینئر رہنما افتخار درانی،مرکزی رہنما سلمان آفتاب،سابق ایم اے شوکت بھٹی،اسلم خان اور جنید اکبر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں مارچ کے سیکیورٹی پلان،روٹ پلان اور میڈیا کے حوالے سے پلان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے حقیقی آزادی مارچ قافلے روانگی کے لئے تیار،اجلاس کو بریفنگ، کراچی سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ راولپنڈی کے لئے روانہ ہو چکا،بریفنگ

عوام کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں کل بروز جمعہ راولپنڈی خیمہ بستی میں پہنچ جائے گی،حقیقی آزادی مارچ شرکاء کی رہائش بارے خیمہ بستیوں کے انتظامات کے حوالے سے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی، حقیقی آزادی مارچ قافلوں کی راولپنڈی آمد کے پلان پر اجلاس میں گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مارچ کے شرکاء کو خوراک و رہائش سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی بارے اجلاس میں امور زیر بحث آئے، قوم حقیقی آزادی کے حصول کے لئے مکمل یکسو اور پُرجوش ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر

ملک بھر سے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے، اسد عمر 

راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، اسد عمر 

کپتان 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے، اسد عمر

 

Post a Comment

Previous Post Next Post