چیئرمین تحریک انصاف بھی چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم میں شامل

 شہید ارشد شریف کو انصاف اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط۔

شہیدارشد شریف کی شہادت کی بذریعہ آزاد و بااختیار اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سے بذریعہ خط استدعا کرنے کی ملک گیر مہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم میں شامل۔

شہید ارشد شریف کی شہادت کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

پاکستانی شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔

خط؟

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمیٹیرینز نے بھی شہید ارشد شریف کیس، عمران خان قاتلانہ حملہ کیس اور سینیٹر اعظم سواتی کیس کی شفاف تفشیش کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز جمع کروا رکھی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post